فتح جنگ ، ضلع کونسل کا اجلاس،ارکان کونسل کا عوام کی خدمت کے لیے اکٹھے چلنے کا عزم

منگل 21 فروری 2017 22:05

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) ضلع کونسل اٹک کا اجلاس ارکان ضلع کونسل کا پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر ضلع عوام کی خدمت کے لیے اکٹھے چلنے کا عزم عوام نے جس مقصد کے لیے منتخب کیا وہ ضرور پورا کریں گے ہاؤس کو بہتر انداز میں چلانے اور ماحول کو پر امن رکھنے میں مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین ملک ریاض الدین اعوان اور میجر گروپ کے سردار واجد علی خان کا اہم کردار ہے اجلاس میں چیئرمین یوسی ملہووالی ملک ریاض الدین اعوان نے کہا کہ اس ہاؤس کی رونقیں دوبالا ہونے پر میں تمام ارکان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں بلدیاتی اداروں کی اہمیت دیہی اور شہری علاقوں میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے ضلع بھر کی تعمیر ،ترقی اور بہتری کے لیے فنڈز کا حصول ہم سب کی اولین ترجیح ہو گی اس حوالے سے ہم چیئرپرسن کا بھرپور ساتھ دیں گے پسماندہ تحصیلیں پنڈی گھیب، جنڈ اور فتح جنگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں نواز شریف اور شہباز شریف کے ویژن کے مطابق فنڈز کی فراہمی ہو گی اور عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے مشترکہ کام کریں گے مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین رفاقت خان برہان نے کہا کہ چیئرپرسن میجر گروپ کی نہیں بلکہ (ن) لیگ کی ہیں کیونکہ ہمارے دوستوں نے انہیں ووٹ دے کر منتخب کیا ہے ہم نے ضلع کونسل میں پارٹی نہیں دیکھنی چیئرپرسن مقدم ہیں ہمارے دوستوں نے پہلے بھی آپ کو مایوس نہیں اور آئندہ بھی نہیں کریں گے پی ٹی آئی کے رہنما و چیئرمین خان وزیر خان خٹک نے کہا کہ ہمیں عوام نے جس مقصد کے لیے بھیجا ہے وہ ضلع کی ترقی ہے ارکان مثبت تنقید کریں اُن کی مثبت تنقید سے ہم رہنمائی لیں گے ممبر ضلع کونسل ملک انصار ، میاں حبیب الرحمن ایڈووکیٹ اور چن حسن فردوس نے بھی اپنی خیالات کا اظہار کیا اور ضلع کی ترقی کے لیے تمام ارکان نے سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر مل جل کر چلنے کے عزم کو دہرایا ۔