فتح جنگ ، چیئر پرسن ضلع کونسل ایمان طاہر کا بنک ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش

منگل 21 فروری 2017 22:05

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے کھنڈا بنک ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈی پی او اٹک اور انکی ٹیم قابل ستائش ہیں کہ انہوں نے بہت کم وقت میں کھنڈا بنک ڈکیتی کے ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا بروقت اور کامیاب کاروائی پر اٹک کے ہر شہری کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا ہے متاثرہ خاندانوں کو بھی انصاف ملنے کی امید لگ گئی ہے چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے کھنڈا بنک ڈکیتی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف مقتول گارڈ کے گھر جاکر اسکی بیوہ اور بچوں سے اظہار ہمدردی کیا بلکہ مقتول گارڈ کے چھوٹے بھائی کو نوکری دینے کا وعدہ بھی کیا متاثرہ خاندان کی مالی امداد بھی کی ایمان طاہر نے ذاتی لیتے ہوئیڈی پی او اٹک سے بھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے رابطہ کیا جس کے نتیجہ میں پولیس نے کاروائی تیز کر دی اورایس ایچ او تھانہ بسال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کیا اور پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا اور ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہوا ایمان طاہر نے پولیس کو کامیاب کاروائی پر مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :