فتح جنگ،پنجاب میں رینجرز کی آمد خوش آئند

پورے اختیارات دئیے جائیں ،عوامی حلقوں کا مطالبہ

منگل 21 فروری 2017 22:05

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) پنجاب میں رینجرز کی آمد خوش آئند ،پورے اختیارات دئیے جائیں ،اٹک جیسے انتہائی حساس علاقے سے آپریشن کا آغاز کیا جائے دہشت گردی کے کئی بڑے واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میںسابق وزیر اعظم شوکت عزیز،حساس ادارے کے افسران اور کامرہ ایر بیس پر حملہ شامل ہے آپریشن کا آغاز اٹک سے کیا جائے عوامی حلقوں کا مطالبہ ،ملک بھر میں دہشت گردی کی موجودہ لہر بالخصوص پنجاب میں دہشت گردوں کے حملوں کے بعد حکومت اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کے فیصلے پر پنجاب اور بالخصوص اٹک کے عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اٹک جو حساس ترین علاقہ ہے میں تین بڑے واقعات رونماہو چکے ہیں جن میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز پر فتح جنگ میں خود کش حملہ اور فتح جنگ میں ہی حساس ادارے افسران پر حملہ کے علاوہ کامرہ ایئر بیس پر بڑے حملے کے علاوہ پولینڈ کے انجینئر ز کے اغواء سمیت کئی سانحات رونما ہو چکے ہیں لیکن ضلع اٹک کواس آپریشن میں شامل نہیں کیا گیا اٹک میں ہزاروں افغانی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں جبکہ سینکڑوں نے جعلی شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں کے علاوہ فاٹا اور دیگر ایجنسیوں سے آنے والے سینکڑوں خاندان مقیم ہیں جن کی کوئی شناخت نہیں ہے نہ ہی سیکورٹی اداروں کے پاس ان کا کوئی ڈیٹا ہے چند روز قبل جعلی دستاویزات پر نادرا کارڈ حاصل کرنے والے افغانیوں کے کارڈ منسوخ ہوئے ہیں اس کے باوجود پنجاب میں ہونے والے گرینڈ آپریشن میں اٹک کو شامل نہیں کیا اٹک کے عوام نے رینجرز کی تعیناتی کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے حکومت اور سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ آپریشن کا آغاز اٹک سے کیا جائے تاکہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :