فتح جنگ ہفتہ وار بازار سیکورٹی رسک بن گئے

مین روڈ کے ساتھسٹال لگانے والوں کی کوئی شناخت نہیں ہوتی

منگل 21 فروری 2017 22:05

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء)فتح جنگ میں جمعرات اور جمعہ بازار سیکورٹی رسک بن گئے بین مین روڈ کے ساتھ لگنے والے ان بازاروں میں سٹال لگانے والوں کی کوئی شناخت نہیں ہوتی باہر سے آنے والے ان سٹال ہولڈرز میں اکثریت افغانیوں کی ہے حساس ادارے کی تمام گاڑیاں اور کے پی کے جانے اور آنے والے کارواں اسی روڈ سے گزرتے ہیں کوئی بڑا سانحہ رونماہونے کا خدشہ ہے جمعہ اور جمعرات بازار بند کئے جائیں عوامی حلقوں کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق فتح جنگ جیسے حساس علاقے جہاں پہلے ہی دو خود کش حملے ہو چکے ہیں پنڈی روڈ پر لگنے والا جمعرات بازار اور مرکزی چوک کے آس پا س لگنے والے موٹر سائیکلوں کے جمعہ بازار سیکورٹی رسک بن چکے ہیں ان بازاروں میں آنے والوں کی اکثریت افغانیوں کی ہوتی ہے جبکہ سٹال ہولڈرز کی کوئی شناخت یا ریکارڈ بھی کسی ادارے کے پاس نہیں ہے افواج پاکستان کے قافلے اور ایک حساس ادارے کی سینکڑوں گاڑیاں روزانہ اسی سڑک سے گزرتی ہیں کچھ عرصہ قبل حساس ادارے کی رپورٹ پر یہ ریڑھی بازار کو بھی مین سڑک کی جانب سے بند کر دیا گیا تھا اب یہ بازار دوبارہ شروع کر دئیے ہیں عوامی حلقوں ڈی پی او اٹک اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے دہشت گردی کی موجودہ لہر میں یہ بازار مکمل طور پر بند کئے جائیں تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے ۔