فتح جنگ ،نجی تعلیمی ادارے کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ شرح خواندگی بڑھانے میں حکومت کی معاونت کر رہے ہیں،چیئرپرسن ضلع کونسل ایمان طاہر

منگل 21 فروری 2017 22:02

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے فتح جنگ میں آئی آئی یو آئی سکول سسٹم کی تقریب یوم والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ شرح خواندگی بڑھانے میں حکومت کی معاونت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں روشن مستقبل کیلئے تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرناہوں گے انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے سکول کے اساتذہ ،والدین اور بچے بھر پور کردار ادا کریں لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی جائے آبادی کا 51فیصد خواتین ہیں ایک تعلیم یافتہ خاتون ہی مہذب معاشرہ بنا سکتی ہے مہمان خصوصی ایمان طاہر نے سکول کے ڈائریکٹر زاہد اقبال ،شاہد اقبال اور انکے پورے سٹاف کو بہترین تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی اس موقع پر ننھے منے بچوں نے ملی نغموں، ٹیبلوز،اور خاکوں پر مشتمل رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے خوب داد حاصل کی آخر میں نمایاں کارکردگی کے حامل طلبا و طالبات اور اساتذہ کو خصوصی انعامات بھی دیے گئے البرکہ شادی ہال میں منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر خلیلی ،ڈائریکٹر پنجاب کالج راجہ طاہر سلطان ،پرنسپل میڈم ازکیا وجیہ ، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں ملک یونس راحت ،ڈاکٹر اعجاز احمد خان ،محمد علی ،ریاض گکھڑ ، ملک سعید اعوان ایڈووکیٹ ،سردار شیر جنگ خان ،سردار فرحت عباس پھتی خان، تیمور حسن خان ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر ربنواز مہورہ سمیت والدین حلقوں اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔