نصیرآباد پولیس کا غیر قانونی چلنے والے منی پیڑول پمپس میں ایرانی ڈیزل پیڑول کی فروخت پر کارروائی

قومی شاہراہ پر ایرانی ڈیزل پیڑول کی سملنگ روکنے کیلئے پولیس کی سخت نگرانی قانونی طور پر چلنے والے پیڑول پمپس کے مالکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

منگل 21 فروری 2017 22:01

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) نصیرآباد میں پولیس کا غیر قانونی چلنے والے منی پیڑول پمپس میں ایرانی ڈیزل پیڑول کی فروخت پر کارروائی درجنوں منی پیڑول پمپس بند کر دیئے گئے جبکہ قومی شاہراہ پر ایرانی ڈیزل پیڑول کی سملنگ روکنے کیلئے پولیس کی سخت نگرانی قانونی طور پر چلنے والے پیڑول پمپس کے مالکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق نصیرآباد میں تعنیات ہونے والے پی ایس پی پولیس آفیسر ایس ایس پی نصیرآباد ظہور بابر آفریدی نے چارچ سنبھالتے ہی نصیرآباد میں کئی سالوں سے چلنے والا ایرانی ڈیزل پیڑول مٹی کے تیل کے غیر قانونی دھندے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نصیرآباد میں منی پیڑول پمپس پر چلنے والے ایرانی ڈیزل پیڑول کی فروخت پر پابند ی عائد کردی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ قومی شاہراہ پر ایرانی ڈیزل پیڑول کی سملنگ روکنے کیلئے پولیس کی سخت نگرانی کی جارہی ہے جس کی نگرانی ایس ایس پی خود کر رہے ہیں نصیرآباد میں ایرانی ڈیزل پیڑول کی فروخت پر پابند ی کے اقدام کے بعد قانونی طور پر چلنے والے پیڑول پمپس کے مالکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے پی ایس پی پولیس آفیسر ایس ایس پی نصیرآباد ظہور بابر آفریدی سے اظہار تشکر کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :