ساہیوال،تعلیمی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، انتظامی و مالیاتی امور کا جائزہ لیا

منگل 21 فروری 2017 21:44

ساہیوال۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس کمشنر و چیئر مین تعلیمی بورڈ بابر حیات تارڑ کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں اہم انتظامی و مالیاتی امور کا جائزہ لیا گیا ،اس موقع پر بابر حیات تارڑ نے کہا کہ یہ ادارہ نوجوان طلبا و طالبات کے مستقبل کا تعین کرتا ہے ،اس لئے اس ادارے میں کام کرنیوالے تمام افراد کی یہ قومی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے فرائض نہایت ایمانداری اور ذمہ داری سے ادا کریں ،اجلاس میں بورڈ آفس کی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے قطعہ اراضی کی فراہمی پر تمام ممبران نے کمشنر ساہیوال ڈویژن کا شکریہ ادا کیا ،علاوہ ازیں عمارت کی تعمیر کیلئے 20ملین روپے مختص اور کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ،ڈائریکٹر آرکیٹک ،ڈائریکٹر کالجز ،ڈائریکٹر سکولز اور سیکرٹری بورڈبھی شامل ہیں ،اس موقع پر سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر ذوالفقار علی ثاقب نے جملہ امور کے متعلق چیئر مین کو بریفنگ دی ،کمشنر نے بورڈ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ادارہ میں کام کرنیوالے افسران اور سٹاف ممبرز کے علاوہ امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں فول پروف سکیورٹی انتظامات بھی کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :