ساہیوال،مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ریلی

منگل 21 فروری 2017 21:42

ساہیوال۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر آواز سوسائٹی، لوک سجاگ، کامسیٹ یونیورسٹی اور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا جو صدر چوک سے شروع ہو کر مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی جناح چوک پراختتام پذیر ہوئی، ریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پنجابی زبان کو اس کا حق ملنا چاہیے، بنیادی تعلیم مادری زبان میں ہونا ہمارے بچوں کی ذہنی استعداد بڑھانے میں معاون ہے،اس موقع پر مقررین نے ملک میں جار ی دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجابی اپنی صوفیاء کرام کی شاعر ی میں موجود امن کے پیغام کو لے کر آگے بڑھیں گے ،ریلی سے لوک سجاگ کے شفیق بٹ ، آواز سوسائٹی کے طلعت حنیف بٹ ، راہ حق ویلفیئر کے بابر صغیر ، سماجی رہنما شہید احمد پوسوال ، مرکزی انجمن تاجران کے جنر ل سیکرٹری احسن عبداللہ بٹ ، بزم رضا کے شیخ اعجاز احمد رضا ، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ملک توقیر اعوان ، پی پی پی کے علی نوازبھٹی، سابق ناظم شفقت جاوید ، بزم شہباز کے گڈو شاہ ، چرچ کونسل کے دلبر جانی، تاجر حافظ محمد طیب ، سماجی رہنمامیاں عرفان تاج اور عامر خان یوتھ کونسلر نے بھی خطاب کیا، ریلی کے شرکاء نے رنگ برنگی پگڑیاں پہنی ہوئی تھیں اور جھومر ڈالتے ہوئے ماں بولی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :