سٹی میئر کی زیر صدرات میونسپل کارپوریشن ساہیوال کا منی بجٹ اجلاس

منگل 21 فروری 2017 21:42

ساہیوال۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) پنجاب حکومت کی ہدایت پرمیونسپل کارپوریشن ساہیوال کا منی بجٹ کا اجلاس سٹی میئر اسد خاں بلوچ کی زیر صدرات منعقد ہوا، اس موقع پر ڈپٹی میئر چوہدری ساجد نعیم ہیپی نے اجلاس کی کارروائی کا آغاز کیا،سٹی میئر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے ملکر اس شہر کو خوب صورت بنانا اور عوام کی خدمت کرنی ہے، اجلاس شروع ہوا تونوید مشتاق فرشتہ ‘اسد میسح چوہدری ظفر اشرف‘فرزانہ عباس اورحاجی عبدالطیف نے ایجنڈا نہ مکمل ہونے پر اعتراضات کئے اور کہا کہ اجلاس سے قبل ان سے مشاورت کیوں نہیں کی گئی ،اجلاس میں ارکان کے پرُ زور مطالبہ پر چیئرمینوں کے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے اخراجات کی رقم 4 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے اور مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونیوالے ارکان کے فنڈز 2 لاکھ سے 3 لاکھ کرنے کی منظوری دیدی گئی،اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں‘پیڑول اور دوسرے ضروری اخراجات کی بھی منظوری دیدی گئی جبکہ نئے لگانے والے ٹیکس کی منظوری نہ دی گئی اور کہا گیا کہ اسے پہلے ارکان کے سامنے پیش کر کے منظوری لی جائے ،اجلاس میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت اورشہدا کیلئے دعامغفرت بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :