حیدرآباد، انسدادِ ناجائز تجاوزات کے عملے نے اسٹیشن روڈ پر قدم گاہ مولاعلی کے اطراف میں قائم غیرقانونی تعمیرات ، کیبن، ٹھیلے ہٹادیئے

منگل 21 فروری 2017 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) انسدادِ ناجائز تجاوزات کے عملے نے اسٹیشن روڈ پر قدم گاہ مولاعلی کے اطراف میں قائم غیرقانونی تعمیرات ، کیبن، ٹھیلے ہٹادیئے۔ اس پر دکانداروں نے احتجاج بھی کیا ۔ بلدیہ کی انکروچمنٹ ٹیم کے عملے نے قدم گاہ مولاعلی کے ساتھ اور اس کے سامنے کی سڑک پر بنی غیرقانونی تعمیرات مسمار کردی۔

(جاری ہے)

بڑی تعداد میں دکانوں کے تھلے ، چھجے، شٹر، کیبن، ہٹادیئے جس پر دکانداروں نے احتجاج بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پیشگی اطلاع دیئے بغیر انکروچمنٹ کے عملے نے توڑ پھوڑ کی ہے جس سے ان کے قیمتی سامان کا نقصان ہوا ہے۔ انکروچمنٹ کے عملے نے علاقے کے کئی دکانداروں کو وارننگ بھی دی کہ وہ باقی غیرقانونی تعمیرات اپنے طورپر ہٹادیں ورنہ پھر ان کیخلاف بھی بڑے پیمانے پر کارروائی کی جائے گی۔