گیرج اینڈ ویگن ورکشا پ ملازمین کے تبادلوں کو منسوخ کیا جائے،محمد شاہد خا ن

منگل 21 فروری 2017 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) پاکستان ر یلو ے مز دور یو نین کیر ج اینڈ ویگن ورکشا پ حیدرآباداور پاکستان لیبر فیڈریشن حیدرآباد کے صدر محمد شاہد خا ن نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے مطالبہ کیا ہے کہ کیر ج اینڈ ویگن ورکشا پ حیدرآباد کے ملازمین کے دور دراز علاقوں میں کئے جانے والے تبادلوں کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیکر ابتک تبادلہ کئے گئے ملازمین کو واپس ورکشاپ میں بھیجا جائے اور ان کے تبادلوں کو منسوخ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کیر ج اینڈ ویگن ورکشا پ حیدرآبادسندھ کا واحد ورکشاپ ہے جہاں انگریزوں کے دور سے ٹرین کی بوگیوں کا مرمتی کام ہو تا ہے لیکن وفاقی حکومت کے تعصبانہ رویہ کے سبب مذکورہ ورکشاپ میں بوگیوں کی مرمت کا کام غیر اعلانیہ طور پر بند کر کے ملازمین کو بنیادی سہولیات سے محروم کر کے دور دراز علاقوں میں تبادلہ کیا جارہاہے ،انہوں نے کہاکہ محکمہ ریلوے کی جانب سے ورکشاپ کے 50سے زائد ملازمین کا تبادلہ کیا جائے گا جبکہ ابتک11ملازمین کو تبادلے کے آرڈر موصول ہو چکے ہیں ،کیر ج اینڈ ویگن ورکشا پ حیدرآباد کو ایک سا زش کے تحت تبا ہ کیا جا رہا ہے اور ہم کئی بار جنر ل منیجر آپر یشنل، وفا قی وزیر ریلو ے ،ڈ ویثر ن سپر نٹنڈ نٹ کر اچی ڈ ویثر ن نثا ر میمن کو ان کے حا لا ت سے آگاہ کرتے رہے ہیں لیکن انہو ںنے ملازمین کے مسا ئل پر تو جہ نہ دی اب وہ اپنی نا اہلی اور اس کی بر با دی کا انتقام ملازمین کا ٹر انسفر کر کے لے ر ہے ہیں ،ہما را مطا لبہ ہے کہ ملازمین کے ٹر انسفر روکے جا ئیں اور کیر ج اینڈ ویگن ورکشاپ حیدرآباد کو بھر پو ر طر یقے سے چلا یا جا ئے اس میں ملازمین کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلو ے کا بھی فائد ہ ہے ۔