مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میںتعلیم کو کارآمد بنانے والی نشانیوں کوجاننے کیلئے سافٹ ویئر کے استعمال کے متعلق ایک روزہ سیمینارکا انعقاد

منگل 21 فروری 2017 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے کوالٹی انہانسمینٹ سیل کی جانب سے زیادہ سے زیادہ تعلیم کو کارآمد بنانے والی نشانیوں کوجاننے کیلئے سافٹ ویئر کے استعمال کے متعلق ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا․ سیمینار سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے پروفیسر اور او بی ای سافٹ ویئر کے ماہر ڈاکٹر سحر نور نے بطور خاص مقرر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں سافٹ ویئر کے استعمال سے تعلیمی معیار کو بڑھایاجا سکتا ہے اور معلومات حاصل کی جاسکتی ہے کہ طلبہ و طالبات کو جو تعلیم دی جا رہی ہے اس کے معیار کو پرکھا جا سکے ․ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں زیادہ سے زیادہ تعلیم کو کارآمد بنانے کیلئے مختلف تدریسی طریقہ کار اور سافٹ ویئر سے کام کیا جا رہا ہے لیکن ہمارے ملک میں یہ کام ابھی ابتدائی مرحلہ میں ہے ، اس موقع پر مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کاکوالٹی انہانسمینٹ سیل بہتر اندازمیں کام کر رہا ہے اور مہران یونیورسٹی کی رینکنگ میں بھی بہتری آ رہی ہے ․ اور کہا کہ سافٹ ویئرس آج کے دور کی اہم ضرورت ہے ․ سیمینار میں مہران یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی ، چاروں فیکلٹیز کے ڈینز، تدریسی شعبوں کے سربراہوں اور استاتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :