لاہور ہائیکورٹ میں آٹھ سالہ بچی کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت

عدالت نے کرن کو بہن کی بجائے چائیلڈاینڈ ویلفئیر پروٹیکشن بیورو بھجوا دیا

منگل 21 فروری 2017 21:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ میں آٹھ سالہ بچی کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت عدالت نے کرن کو بہن کی بجائے چائیلڈاینڈ ویلفئیر پروٹیکشن بیورو بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل مریدکے کی رہائشی معاویہ بی بی کی درخواست پر کیس کی سماعت کی درخواستگزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ معاویہ کی چھ سالہ بہن کو گجرانوالہ کے اعجاز نامی شخص نے حسب بے جا میں رکھا ہے عدالتی احکامات پر گوجرانوالہ پولیس نے بچی بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کی تو عدالت نے کرن کو بہن معاویہ کے ساتھ بھجوانے کی بجائے چائلڈ اینڈ ویلفیئر پروٹیکشن بیورو بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ بچی کو اس کی بہن کے ہمراہ نہیں بھیج سکتے تاہم والدین کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد بچی ان کے حوالے کی جائے گی جس پر بچی نے چائلڈ اینڈ ویلفئیر پروٹیکشن بیورو جانینسے انکار کردیا اور احاطہ عدالت میں روتی رہی۔

(ایم خالد)

متعلقہ عنوان :