داعش نے سنی عرب خواتین کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا،ہیومن رائٹس واچ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 فروری 2017 21:27

بغداد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 فروری2017ء) :کچھ دن قبل گرفتار کیے جانے والے داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کے راہنمانے انہیں یزدی اور غیر مسلم خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی اجازت دے رکھی ہے ، تاہم ایک نئی رپورٹ کے مطابق ایسا قطعاً نہیں ہے۔ داعش کے گرو نے کئی سنی خواتین کو بھی اپنی جنسی حوس کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں واضح نشاندہی کی گئی ہے کہ انہوں نے کئی سنی خواتین کو بھی پامال کیا ہے۔

ایک حالیہ واقعے کے مطابق انہیں نے 26 سالہ حنان کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، جس کا خاوند پہلے سے ہی حویجہ کی جانب فرار ہو چکا تھا۔تفصیلات کے مطابق پہلے پہل انہوں نے اس عورت کو کہا اس کا خاوند جنگ میں شرکت کرنے کے لئے جا چکا ہے ، اس لئے بہتر ہے کہ وہ مقامی انتہا پسند سے شادی کر لے ۔ تاہم جب اس نے انکار کیا تو انہوں نے اسے درندگی کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :