قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ‘ ریونیو‘ اقتصادی امور‘ شماریات و نجکاری کا اجلاس
ایچ ای سی کے منصوبوں کے لئے پی ایس ڈی پی میں 31 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دینے کا معاملہ موخر کردیا گیا‘ متعلقہ حکام کو بدھ کو ہونے والے اجلاس میں مناسب پریزنٹیشن دینے کی ہدایت‘ وزارت خزانہ کے 6 ارب 19 کروڑ40 لاکھ روپے مالیت کے 7 منصوبوں کی منظوری
منگل 21 فروری 2017 21:33
(جاری ہے)
ان منصوبوں کی لاگت میں 4 ارب 86 کروڑ 20 لاکھ روپے کے غیر ملکی فنڈز بھی شامل ہیں۔
یہ فنڈز چار جاری اور تین نئے منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے۔ قائمہ کمیٹی نے ریونیو ڈویژن کے 41 منصوبوں کی منظوری دی جن میں 6 جاری منصوبے اور 35 نئے منصوبے شامل ہوں گے۔ قائمہ کمیٹی نے پاکستان بیورو برائے شماریات کے دو منصوبوں کے لئے رقم مختص کرنے کی بھی منظوری دی۔ دریں اثناء پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے ایف بی آر ایویلیوایشن میں خامیوں کو دور کرنے کے سلسلے میں تشکیل دی گئی سب کمیٹی نے متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کے بعد اپنی رپورٹ اجلاس میں پیش کی۔ قائمہ کمیٹی نے تفصیلی جائزہ کے بعد ریئل سٹیٹ سے تعلق رکھنے والے شراکت داروں کو ٹیکس ایویلیوایشن کے سلسلے میں درپیش خامیوں کو دور کرنے کے لئے ایف بی آر سے رابطہ کرنے کے لئے کہا۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے بورڈ کی پالیسی کے مطابق آڈٹ کے لئے پارٹیز کے چنائو کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس آڈٹ کے لئے قرعہ اندازی کے ذریعے 75 لاکھ فائلرز کا چنائو کیا گیا ہے۔ چیف شماریات کمشنر آصف باجوہ نے کمیٹی کو آئندہ مردم شماری اور اس سلسلے میں انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ کمیٹی کے ارکان نے مردم شماری کے طریقہ کار میں بہتری لانے پر زور دیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری کو ایک مرحلے میں مکمل کیا جانا چاہیے تاہم پاکستان بیورو برائے شماریات کے حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہے۔ آئی ڈی پیز کی شماری فارم میں شمولیت سے متعلق کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس سلسلے میں 28 فروری کو فاٹا سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس ہوگا جس میں آئی ڈی پیز کے متعلق تمام امور زیر بحث لائے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.