متحدہ عرب امارات میں چوری کیا ہواسوناخریدنے کےبعد شخص مشکل میں پڑگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 فروری 2017 21:20

متحدہ عرب امارات میں چوری کیا ہواسوناخریدنے کےبعد شخص مشکل میں پڑگیا
شارجہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 فروری2017ء) : چوری کیا گیا سونافروخت کرنا ایک خطرنا ک کام ہے۔ مگر شارجہ میں ایک شخص چوری کیے گئے سونے کو خریدنے کے بعد مصیبت میں پڑگیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ایک پاکستانی شخص نے ایک فراڈ گینگ کے جھانسے میں آکرگولڈ پلیٹڈ بسکٹ خرید لیے۔ اس گینگ نے یہ کہہ کر سونا فروخت کیا کہ اس کی قیمت ایک ملین درہم ہے۔ کیونکہ یہ سوناچوری کا ہے اس لئے یہ 400,000درہم کا فروخت کیا جارہا ہے۔

اس شخص نے واقعے کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرائی ،جس میں اس کا کہنا تھاکہ اس کی گاڑی سے 400,000درہم چوری کیے گئے ۔ تحقیقات کے بعدسی آئی ڈی نے گینگ کو گرفتار کر لیا ۔ جب ان سے اس کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے اس کی نفی کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص نے خود سونا خریداہے ۔

(جاری ہے)

جب کہ ہم نے اس کو سار ی تفصیل بتا ئی تھی کہ یہ سونا چوری کا ہے اس شخص نے ہمیں اپنے ہاتھوں سے رقم فراہم کی تھی ۔

وہ شخص تمام واقعہ اس لئے نہیں بتا رہا کیونکہ وہ یہ نہیں بتا نا چاہتا کہ اس نے چوری کا سونا خریدا ، جو کہ قانون کے خلا ف ہے۔ دوسری جانب اس شخص نے مکمل طور پر اس کی نفی کی ہے اور کہا ہے کہ اس نے ایساکچھ نہیں کیا۔ اس کی گاڑی سے 400,000درہم چوری کیے گئے ہیں۔دوسری جانب ڈائریکٹر سی آئی ڈی کرنل ابراہیمم الجیل نے کہا کہ دونوں اطراف درست نہیں ہے ۔ چوری کیا گیا سوانا خریدنا بہت بڑا جرم ہے ۔ واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :