افغانستانی بلے بازوں کی بدترین پرفارمنس، 5 رنز پر آخری 5 وکٹیں گنوائیں

منگل 21 فروری 2017 21:33

افغانستانی بلے بازوں کی بدترین پرفارمنس، 5 رنز پر آخری 5 وکٹیں گنوائیں
ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) افغانستان کی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں انتہائی بدترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا، 5 رنز پر آخری 5 وکٹیں گنوا کر فتح زمبابوے کی جھولی میں ڈال دی۔

(جاری ہے)

منگل کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوین ٹیم نے افغانستان کو کامیابی کیلئے 129 رنز کا آسان ہدف دیا، افغانستان کی ٹیم جیت کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی، 121کے سکور پر جب چھٹی وکٹ گری تو اگلے چاروں بلے بازوں نے بھی ہتھیار ڈال دیئے اور پوری ٹیم 126 رنز پر ڈھیر ہو گئی، 5 رنز پر آخری 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، اسطرح افغانستان کو 3 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔