پاکستان سپر لیگ ٹو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست، دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر موجود

منگل 21 فروری 2017 21:33

پاکستان سپر لیگ ٹو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں 14 میچز کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ لاہور قلندر کا دوسرا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرا نمبر ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل ٹو میں شریک ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک کھیلے گئے چودہ میچز کے بعد کوئٹہ کی ٹیم 5 میں سے 3 میچز جیت کر 7 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، لاہور قلندر کی ٹیم 6 میں سے 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ6 میں سے 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، پشاور زلمی 6 میں سے دو میچ جیت کر چوتھے اور کراچی کنگز کی ٹیم 5 میں سے 2 میچز جیت کر پانچویں نمبر پر موجود ہے۔