پولیس نے قتل ، اقدام قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری سمیت 3انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا

منگل 21 فروری 2017 21:31

کرک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک میاں نصیب جان کے احکامات پر پولیس نے قتل ، اقدام قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری سمیت 3انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کر لئے جو پولیس کو مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرک پولیس نے مختلف مقامات سے 1ریپٹر ، 3پستول ، 70کارتوس ، اور 930گرام چرس برآمد کرکے نشے میں دھت کئی افراد گرفتار کئے گئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ کسی بھی مجرم کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔اور منشیات فروشوں اور نشی افرا د سے معاشرہ کو چھٹکارا دلا کر ہی دم لوں گا۔

متعلقہ عنوان :