صوابی ‘صوبے کے پہلے کمپیوٹرائز اسلحہ لائسنس سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا

منگل 21 فروری 2017 21:31

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) ضلع صوابی میں صوبے کی پہلی کمپیوٹرائز اسلحہ لائسنس سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام تراکئی نے تحتی کی نقاب کشائی کر تے ہوئے سنٹر کا افتتا ح کر دیا ۔ یہ سنٹر محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے منصوبی--"کمپیوٹرائزیشن آف آرم لائسنس"کے تحت قائم کیا گیا ہے ۔

اس منصوبے کے تحت پشاور سمیت صوبے کے دیگر دس اضلاع میں بھی یہ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جن کا عنقریب با ضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔ ان اضلاع میں ڈی آئی خان ، سوات، مردان ، ہری پور ،ایبٹ آباد ،بونیر اور ملاکنڈ شامل ہیں ۔ان کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس سنٹر میں صوبائی اور آل پاکستان اسلحہ لائسنس کے حصول کیلئے فارم جمع کرنے سے لے کر لائسنس کے حصول تک تمام سہولیات ون ونڈو اپریشن کے تحت ایک ہی جگہ دستیاب ہونگے اور انہیں اس مقصد کیلئے مختلف دفاتر اور مقامات کا چکر نہیں لگانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

مذکورہ بالا اضلاع میں ان مراکز نے پہلے ہی سے لوگوں کو سروس فراہم کرنا شروع کر دیا ہے اور اب تک کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا ء سے حکومت کو 130ملین روپے کا ریونیو بھی حاصل ہو گیا ہے ۔ ان کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنسوں کی کسی بھی جگہ ایک موبائل میسج کے ذریعے سے تصدیق کی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شہرام ترکئی نے کہا کہ کمپیوٹرایزڈ اسلحہ لائسنس سنٹر ز کے قیام سے نہ صرف لوگوں کو اسلحہ لائسنس کی خدمات اور سہولیات ایک چھت تلے دستیاب ہونگے بلکہ ان کے قیمتی وقت اور وسائل کی بھی بچت ہوگی اور معاشرے میں غیر قانونی اسلحہ لائسنسوں کا خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :