ڈیرہ‘کلاچی میں میکے جانے پر خاوند نے لاتوں مکوں اور ڈنڈے کے وار کرکے بیوی کو زخمی کردیا ‘مقدمہ درج

منگل 21 فروری 2017 21:31

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) کلاچی میں میکے جانے پر خاوند نے لاتوں مکوں اور ڈنڈے سے وار کرکے بیوی کو زخمی کردیا ،بیوی کے رپورٹ پر خاوند کے خلاف کلاچی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلاچی میں منور بیوی اپنے میکے گئی ہوئی تھی کے اس کا خاوند عمران ولد خدا ئے رحم طیش میں اس کے گھر آیا اور اس کو لاتوں مکوں اور ڈنڈے سے وار کرکے زخمی کردیا کلاچی پولیس نے زخمی بیوی کی رپورٹ پر خاوند کے خلاف 3337F(3) پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :