سعودی عرب:طوفانی بارشوں کی تباہ کاریوں کی رپورٹ جاری،ایک شخص جاں بحق،دس زخمی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 فروری 2017 21:17

سعودی عرب:طوفانی بارشوں کی تباہ کاریوں کی رپورٹ جاری،ایک شخص جاں بحق،دس ..
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 فروری2017ء) : گزشتہ کئی روز سے جاری رہنے والی بارشوں سے سیلاب کی سی صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق عام افراد کی زندگی تباہ ہو کر رہ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

طوفانی بارشوں سے ایک فر د جاں بحق اور دس زخمی ہوئے ۔ جب کہ ریسکیوٹیموں نے اپنی کوششوں سے 280 سے زائد افراد کو بچا لیا ہے۔ملک کے سول ڈیفنس کے مطابق 4,500 ہنگامی کیسز رپورٹ کیے گئے ۔تفصیلات کے متعلق سعودی عرب میں موسم کی حالیہ صورت حال کے باعث کئی اسکول بھی بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :