انجلینا جولی نےبچھواورمکڑی کوخوراک کے طور پراستعمال کرنے کااظہار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 فروری 2017 21:17

انجلینا جولی نےبچھواورمکڑی کوخوراک کے طور پراستعمال کرنے کااظہار
کمبوڈیا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 فروری2017ء):معروف اداکارہ اینجلینا جو لی نے اپنے کمبوڈیا میں رہائش کے دوران بچھو اور مکڑی کو اپنی خوراک کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ ظاہر کیاہے ۔وہ گزشتہ کئی دنوں سے اپنی فلم کی پروموشن کے لئے اپنے بچوں کے ہمراہ موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بچھو کے باعث ہی ان کے والد ہلاک ہو ئے تھے اس لئے انہیں اسے کھانے میں زیادہ وقت لگا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو انہیں اپنی روزمرہ کی خوراک میں استعمال کرنا چاہیے ۔واضح رہے کہ کمبوڈیا میں بچھو اور مکڑے خوراک میں استعما ل کرنا وہاں کی مقبول غذاوٴں میں سے ایک ہے۔