کویتی قانون سازکی جانب سے غیرمسلموں کوشہریت کا حق دینے کامطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 فروری 2017 21:17

کویت سٹی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 فروری2017ء): ایم پی خالد الشتی نے گزشتہ روز کویت میں غیر مسلموں کے حقو ق کے لئے آواز اٹھائی ۔ ان کے مطابق غیرمسلموں کو شہریت دیے جانے سے ان کو تحفظ میسر آئے گا۔

(جاری ہے)

یہ ترمیمی مطالبہ پہلے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔ قانون ساز اسمبلی کی جانب سے منظور کیے جانے کے بعد اسے باقاعدہ طور پر نافذالعمل کیا جائے گا۔خالد الشتی کے مطابق یہ لغو باتیں ہیں ،مذہب اور قانون کا کوئی تعلق نہیں۔ قانون سب کے لئے یکساں ہونا چاہیے۔