پشاور‘کیپٹل سٹی پولیس نے شراب سمگل کر نے کی کو شش ناکام بنا دی‘ ملزم گا ڑی سمیت گرفتار

منگل 21 فروری 2017 21:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے بھاری مقدار میں شراب سمگل کر نے کی کو شش ناکام بنا کر ایک ملزم کو گا ڑی سمیت گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افسران بالا کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ اج کسی بھی وقت بھاری مقدار میں شراب سمگل کی جائیگی اس اطلاع پرپشاور کے داخلی وخارجی راستوں پر فل پروف ناکہ بندیاں قائم کی گئی سٹی میں ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کی نگرانی میں اے ایس پی گلبہار نجم الحسنین کی قیادت میں SHOتھانہ پھندو شیر مالک خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم نے پھندو روڈ پر ناکہ بندی کے دوران راکٹ بس نمبری 5676کو روک کر تلاشی لینے کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 80ٹپکے شراب برآمد کرکے ایک ملزم ڈرائیور نجیب اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ ورسک روڈکوگاڑی سمیت گرفتار کر لیا ۔

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :