کیپٹل سٹی پولیس پشاور کامختلف تھانوں کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘2اشتہاریوںسمیت 73جرائم پیشہ مشتبہ گرفتار ‘ اسلحہ و منشیات برآمد کر لی گئی

منگل 21 فروری 2017 21:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سماج دشمن عناصر کے خلاف سٹی ،کینٹ اور رورل سرکلز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان سمیت 73جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش اورTIFکے تحت 25 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر پشاو ر جناب محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس نے تھانہ گلبرگ ،چمکنی اور شاہ قبول کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کرتے ہوئے مجرموں کے ٹکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب2اشتہاری مجرمان سمیت73جرائم پیشہ و مشتبہ ومنشیات فروش اورTIFکے تحت25افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1عدد کلاشنکوف،1عدد کلاکوف ، 5عدد پستول ،75عدد کارتوس ،520گرام چرس اور3بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :