اٹک, لائرزکلر کس ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ بار کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برادر ی ڈسٹرکٹ بار میں منعقد

منگل 21 فروری 2017 21:23

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) لائرزکلر کس ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ بار اٹک کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برادران افتخا ر محمد چوہدری ہال ڈسٹرکٹ بار اٹک میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی صد رڈسٹرکٹ باراٹک ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ تھے ملک اسرار احمدایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار اور بینچ ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ حقیقی طور پرلائرز کلر کس اس گاڑی کے دو پہیوں کا کردار اداکرتے ہیں کلر کس اور لائرز کا آپس میں پیا ر اور محبت کا رشتہ ہے ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ نے صدر کلرک ایسوسی ایشن امیر افضل اعوان کے مطالبا ت چیمبرز کے برآمدوں میں چھت کے پنکھوں موٹر سائیکل شیڈ کی تعمیر نو اور صدر سیکرٹری کلرک ایسوسی کیلئے آفس کی تعمیر کا وعدہ کیا اور نقد مبلغ پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا او ر تقریب سے جنر ل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اٹک سید فیصل پرویز بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ کلرک اور و کلاء کا چولی دامن کاساتھ ہے ہم سینئر کلرک سے سیکھتے ہیں انہوں نے بیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیانو منتخب صدر امیر افضل عوان نے تما م کلر کس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی گروپ بندی نہیں ہم سب مل کر کلر کس بھائیوں کے حقوق کا تحفظ اور ایسو سی ایشن کی فلاح و بہبود کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کچہری اٹک سے ٹائوٹ عزم کے خاتمہ سے ہی لائر کلرک کا وقا ر بحال ہو گا تقریب سے جنرل سیکرٹری محمد یاسر نے بھی خطاب کیا