اٹک,ڈی پی او کی ہدا یت پر منشیات اور اسلحہ کے خلاف مہم 1420گرام چرس بر آمد ملزم گرفتار

منگل 21 فروری 2017 21:23

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) ڈی پی او اٹک زا ہد نواز مروت کی ہدا یت پر منشیات اور اسلحہ کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران اے ایس آئی تھانہ صدر حسن ابدال غلام مصطفی نے پو ڑ میانہ نا کہ بندی پر مو ٹر سائیکل نمبر RIL-7824 جس پر دو افراد سوار تھے رکنے کا اشارہ کیا پیچھے بیٹھا شخص پولیس کو دیکھ کر فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا جبکہ مو ٹر سائیکل چلا نے والے عشر ت علی ولد پیر عبدالحمید قریشی ساکن پوڑ میانہ کو قابو کر لیا گیا دوران تلاشی مو ٹر سائیکل سے لٹکے ہو ئے شا پر کو چیک کیا تو اس میں سے 1420گرام چرس بر آمد ہو ئی پولیس نے عشر ت علی ولد محمد عمران صفدر ساکن بو ئی گارڈ کے خلاف 9Cمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ در ج کر لیا جبکہ اے ایس آئی تھانہ سٹی حسن ابدال مجاہد عباس نے KSBپھاٹک کے قریب چھا پہ مار کر مشہور منشیات فروش محمد نسیم ولد مر سلین قریشی ساکن محلہ مشین نگر حسن ابدال سے 80کپی شراب بر آمد کر لی، اے ایس آئی تھانہ بسال عبدالغفور نے مینا راز ولد جمروز خان ساکن بر ہان سے پسٹل تیس بور ، اے ایس آئی تھانہ صدر حسن ابدال محمد وقار نے حبیب الرحمن ولد محمد ولی مہمند ساکن مہمند ایجنسی حال حصار سے پا نچ سو گرام چرس بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیئے

متعلقہ عنوان :