اٹک,زمین کا تنازعہ لات مکوں ،گینتی سے وار خاتون زخمی

منگل 21 فروری 2017 21:21

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) زمین کا تنازعہ لات مکوں ،گینتی سے وار کر کے خاتون کو زخمی کر دیا ،تفصیلات کے مطابق بشیر احمد ولد نور محمد ساکن محلہ ٹیڑھا ناڑہ نے تھانہ جنڈ میں بیان دیا ہے کہ میں اپنی دوکان پر موجود تھا کہ میرے گھر کی جانب شور کی آواز آئی میں گھر گیا تو دیکھا کہ تنویر حسین،مظہر حسین،طاہر حسین اور قیصر حسین سکنائے ناڑہ کھڑے تھے ان کے ساتھ چار نومعلوم اشخاص بھی تھے جن کے ہاتھ میں پسٹل اور رائفل تھی،مظہر حسین کے ہاتھ میںپسٹل تھا تمام نے میری مالکیتی اور مقبوضہ حویلی کی دیوار میں توڑنے میں مصروف تھے چاروں بھائیوں نے نا معلوم اشخاص کو آگے کر دیا جنہوں نے ہماری عورتوں کو دھکے مارنا شروع کر دئے ایک شخص نے میری والدہ کو گینتی ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں،مذکورہ افراد نے مجھے ڈرانے کے لئے فائرنگ شروع کر دی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

متعلقہ عنوان :