اٹک,ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاضلع کچہری ،سیشن کورٹس ،کامسیٹس یونیورسٹی کا ہنگامی دورہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاسیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت

منگل 21 فروری 2017 21:21

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت نے ضلع کچہری اٹک ،سیشن کورٹس ،کامسیٹس یونیورسٹی کا ہنگامی دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ضلع کچہری میں صدر بار ملک اسرار احمد ،جنرل سیکرٹری سید فیصل پرویز بخاری اور معروف قانون دان شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ، سابق جوا ئنٹ سیکر ٹری ملک رب نواز حیا ت ایڈووکیٹ کے ہمراہ انہوں نے ضلع کچہری کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا ازسر نو جائزہ لیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے دورہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کے ہمراہ تمام عدالتوں میں سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی جبکہ کامسیٹس یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں میں بھی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں معلوم ہوا ہے کہ ڈی پی او اٹک نے ضلع بھر میں مذہبی مقامات اور درگاہوں پر کسی بھی ممکنہ تخریب کاری یا دہشت گردی سے بچنے کے لیے ضلع بھر کے درگاہوں کے سجادہ نشین اور علماء کرام کا ایک ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا ہے جس میں سیکیورٹی امور طے کیے جائیں گے دریں اثنا چارسدہ کچہری میں حملہ کے بعد ڈی پی او اٹک کی ہدایت پر ضلع بھر کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے داخلی اور خارجی راستوں پر آنے جانے والوں کی مکمل چھان بین کے بعد گزرنے دیا جارہا ہے جبکہ اہم مقامات پر بھی پولیس نفری بڑھا دی گئی ہے ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی عوام کو بھی چاہیے کہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص کے بارے میں اگر علم ہو تو بر وقت پولیس کو مطلع کرے

متعلقہ عنوان :