اٹک, ارکان ضلع کونسل کا پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر ضلع عوام کی خدمت کے لیے اکٹھے چلنے کا عزم عوام نے جس مقصد کے لیے منتخب کیا وہ ضرور پورا کریں گی,اراکین ضلع کونسل

منگل 21 فروری 2017 21:21

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء)ضلع کونسل اٹک کا اجلاس ارکان ضلع کونسل کا پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر ضلع عوام کی خدمت کے لیے اکٹھے چلنے کا عزم عوام نے جس مقصد کے لیے منتخب کیا وہ ضرور پورا کریں گے ہاؤس کو بہتر انداز میں چلانے اور ماحول کو پر امن رکھنے میں مسلم لیگ(ن) ،میجر گروپ اور پی ٹی آئی کے ممبران کا اہم کردار ہے اجلاس میں چیئرمین یوسی ملہووالی ملک ریاض الدین اعوان نے کہا کہ اس ہاؤس کی رونقیں دوبالا ہونے پر میں تمام ارکان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں بلدیاتی اداروں کی اہمیت دیہی اور شہری علاقوں میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے ضلع بھر کی تعمیر ،ترقی اور بہتری کے لیے فنڈز کا حصول ہم سب کی اولین ترجیح ہو گی اس حوالے سے ہم چیئرپرسن کا بھرپور ساتھ دیں گے ضلع اٹک کی پسماند ہ تمام تحصیلوں اٹک ،حضرو،حسن ابدال، پنڈی گھیب، جنڈ اور فتح جنگ کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے وزیر اعظم نواز شریف اوروزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے ویژن کے مطابق فنڈز کی فراہمی ہو گی اور عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے مشترکہ کام کریں گے، ہم نے ضلع کونسل میں پارٹی کو نہیں دیکھنا بلکہ ایوان مقدم ہیں ،پی ٹی آئی کے رہنما و چیئرمین خان وزیر خان خٹک نے کہا کہ ہمیں عوام نے جس مقصد کے لیے بھیجا ہے وہ ضلع کی ترقی ہے ارکان مثبت تنقید کریں ان کی مثبت تنقید سے ہم رہنمائی لیں گے ممبر ضلع کونسل سردار احسن خان، ملک انصار ، میاں حبیب الرحمن ایڈووکیٹ اور چن حسن فردوس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ضلع کی ترقی کے لیے تمام ارکان نے سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر مل جل کر چلنے کے عزم کو دہرایا ۔

(جاری ہے)

ممبر ضلع کونسل سردار واجد خان نے کہا کہ ہم سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اور ضلع اٹک کی تعمیر وترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے ہمیں عوام نے قیمتی ووٹ دیکر اس لئے کامیاب کرایا ہے تاکہ ان کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں