اٹک,ضلع کونسل کا اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین کی زیر صدارت منعقد ایوان میںتمام ممبران کو مساوی حیثیت اور اہمیت دی جائے گی, ایمان وسیم

منگل 21 فروری 2017 21:21

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء)ضلع کونسل اٹک کا ایک اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین ضلع کونسل اٹک سردار محمد عارف خان منعقد ہوا،ایجنڈے کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوہے چیئرپرسن ضلع کونسل ایمان وسیم نے کہاکہ ایوان میںتمام ممبران کو مساوی حیثیت اور اہمیت دی جائے گی،انہوںنے ضلع کونسل کے تمام ممبران سے اپیل کی کہ آئندہ اجلاسوں میں اپنے علاقوں کے مسائل بہتر انداز میں ایوان میں زیر بحث لائیں اور دیگر ضلعی محکموں کے حوالے سے بھی جو شکایات اور تجاویز ہیں ایوان میں پیش کریں تاکہ ایوان کو موثر انداز میں چلایا جاسکے ااور ہر سیشن میں مفاد عامہ کے معاملات کو زیر بحث لاکر عوامی خدمت کے جذبے کو عملی رنگ دیا جاسکے ،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلع کونسل اٹک میں شکایات سیل قائم کیا گیا ہے جس میں ایک سو سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ان شکایات کا ازالہ بھی کیا جارہا ہے، اجلاس میںبتایا گیا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے تحت ضلع کونسل بائی لاز کی تیاری کے لیے سب کمیٹی کی تشکیل کے لیے معزز ایوان سے اراکین کا انتخاب کرے گی، اجلاس سے چیئرمینز سردار احسن علی خان،سردار واجد خان ،ملک ریاض الدین،میاںحبیب الرحمن،خان وزیر خان، ملک انصارنے بھی خطاب کیا اور مختلف تجاویز دیں،ممبران نے کہا کہ ہم ایوان کو اچھے ماحول میں چلائینگے ،قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرینگے تاکہ عوام کے مسائل حل کئے جا سکیں،مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ممبران نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں عوامی مسائل اور تعمیر و ترقی کے کا م کرینگے، اس موقع پر صحافیوں میں چیئرمین اٹک پریس کلب (رجسٹرڈ)ندیم رضا خان،سینیئر وائس چیئرمین و سینیئرضلعی نائب صدر پاک ایشیاء یونین آف جرنلسٹ اٹک شہزاد انجم بٹ،وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان،جوائنٹ سیکر یٹری و نائب صدرPAUJ شیخ بابر قیوم کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی،مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے بلدیاتی الیکشن کرا ئے، ہمارا مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے ،وائس چیئرمین نے کہا کہ سب کمیٹیوں میں کمیٹی برائے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ اینڈ ریونیو، کوڈ آف کنڈکٹ ، ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ مشاورتی کمیٹی برائے قانون، کمیٹی برائے سپورٹس اینڈ کلچر ، حقوق و ترقی خواتین ، جائزہ سٹاف ضلع کونسل ،کمیٹی برائے ضابطہ اخلاق حتمی قوانین، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹبلٹی کمیٹی ، کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ ،کمیٹی برائے ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن شامل ہیں، اجلاس میں مندرجہ بالا کمیٹیوں کے ممبران کا چناؤ مشاورت سے عمل میں لایا جائے گا،آئندہ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے تحت مندرجہ بالا کمیٹیوں کی تشکیل اور دیگر امور چلانے کی بھی منظوری دی جائے گی،اجلاس میں اراکین نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں جس پر آئندہ اجلاسوں میں مکمل عمل در آمد کی یقین دھانی کروائی گئی