کوئٹہ,ضلعی انتظامیہ کا سرکاری دفاتروں سکولوں ، کالجز کے علاوہ پولیس لائن، لیویز لائن،، تھانوں میں شجر کاری مہم آغاز

منگل 21 فروری 2017 21:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ محمد اسحاق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ میں سرکاری دفاتروں سمیت سکولوں ، کالجز کے علاوہ پولیس لائن، لیویز لائن، پولیس اور لیویز کے دفاتروں، تھانوں میں شجر کاری مہم کے دوران لاکھوں کی تعداد میں پودے لگائے جائینگے پودوں کی حفاظت متعلقہ محکموں کے حکام اور عملے کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شجر کاری مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد اقبال، چیف کنزرویٹرمحکمہ جنگلات ضغم علی، ڈپٹی کنزرویٹر جنگلات نیاز کاکڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید بصیر ، اے سی پولٹیکل قائم لا شاری ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نجیب اللہ نے شرکت کی اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ محمد اسحاق نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بلوچستان میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں تمام سرکاری دفاتروں ، سکول، کالجز کے علاوہ اداروں اور سڑکوں پر شجر کاری مہم کے دوران درخت لگائے جائینگے اس حوالے سے تمام سرکاری دفاتروں ، تعلیمی اداروں ، کوئٹہ کے مختلف شاہراہوں ائیر پورٹ، سریاب روڈ، سمنگلی روڈ سمیت کوئٹہ شہر کی سڑکوں کے ساتھ ساتھ لیویز اورپولیس تھانو ں، کیسکو آفس ،پولیس ٹریننگ کالج کے ساتھ ساتھ نجی اداروں میں بھی پودے لگائے جائینگے ان دفاتر کے اعلیٰ حکام اور ملازمین شجر کاری مہم کے دوران لگائے جا نیوالے پودوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے تاکہ پودوں کی مناسب دیکھ بھال ہو سکے انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے حکام سے مل کرعلاقوں کی آب وہوا اور موسمیات سمیت زمین کو مد نظر رکھ پودے لگائے جائے تاکہ وہاں پر کم پانی اور اس ماحول میں ان کی بہتر نشوونما ہو سکے اس کے علاوہ شاہراہوں پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ساتھ مل کر پودے لگائے جائینگے اس سلسلے میں پیشرفت کے حوالے سے 3 مارچ کو ایک اجلاس منعقد ہو گا جس میں لگائے پودوں اور دیگر امور کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائیگی

متعلقہ عنوان :