کراچی, سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا نافذ ہونے والے ضابطے’’کوڈ آف پریکٹس بیٹوین سٹیچوٹری ایکسٹرنل آڈیٹر زاینڈ ایس ای سی پی‘‘ کے تحت سٹیچوٹری ایکسٹرنل آڈیٹرز کے ساتھ پری آڈٹ ملاقاتوں انعقاد

منگل 21 فروری 2017 21:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے حال ہی میں نافذ ہونے والے ضابطے’’کوڈ آف پریکٹس بیٹوین سٹیچوٹری ایکسٹرنل آڈیٹر زاینڈ ایس ای سی پی‘‘ کے تحت سٹیچوٹری ایکسٹرنل آڈیٹرز کے ساتھ پری آڈٹ ملاقاتوں کا انعقاد کیا۔ ان ملاقاتوں کا مقصد ایک دوسرے کے ساتھ سال ہا سال میں حاصل ہونے والے تجربات اور معلومات کا تبادلہ اور لسٹڈ بیمہ کمپنیوں کے آڈٹ اور ریگولیٹری امورکی انجام دہی میں درپیش عملی مشکلات پر غوروخوض کرنا تھا۔

بیرونی آڈیٹرز کے ساتھ زیادہ موثر رابطوں کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے ایس ای سی پی نے بذریعہ SRO.615 (I) /2016 مورخہ 12 جولائی 2016کویہ ضابطہ مشتہر کیا، اس ضابطے میں ایس ای سی پی اور بیرونی آڈیٹرز کے درمیان تعلق کی نوعیت، دونوں فریقوں کے مابین رابطوں کی صورت وکثرت اور معلومات کے تبادلے کی ذمہ داریاں واضح کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

لسٹڈ بیمہ کمپنیوں کے بیرونی آڈیٹرز کے ساتھ انفرادی ملاقاتیں کی گئیں جن میں ایس ای سی پی اور آڈیٹرز دونوں نے مخصوص ریگولیٹڈ لسٹڈ بیمہ کمپنیوں اور شعبہ بیمہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان ملاقاتوں میں ایس ای سی پی نے آڈیٹرز کو اپنی تشویش اور نقطہ نظر سے آگاہ کیا ، امید ہے کہ آڈیٹرز 31دسمبر کو ختم ہونے والے سال کے آڈٹ کے دوران ان امور کا خیال رکھیں گے، ان ملاقاتوں سے آڈیٹڈ مالیاتی معلومات کے معیار میں بہتری آئے گی

متعلقہ عنوان :