کھیل بچوں کی ذہنی نشو نماء میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، عروسہ عظمت

منگل 21 فروری 2017 21:20

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) کھیل بچوں کی ذہنی نشو نماء میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اساتذہ جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت پر بھی توجہ دیں۔پرائیویٹ سکول تعلیم کے فروغ میں اہم کردار اد ا کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار فروبیلز سکول واہ کینٹ کی پرنسپل عروسہ عظمت نے سالانہ سپورٹس ڈے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہترین معاشرے کی تشکیل کے لیے جدید تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے طلباء کے اندر چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کریں۔سپورٹس ٹیچرمحمد جمیل کی نگرانی میں بچوں نے جمناسٹک ۔ون لیگ ریس۔تھرو بال ریس۔رسہ کشی اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا جبکہ تقریب کے آغاز میں خوبصورت انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔تقریب کے احتتام پر مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :