تاجر برادری کاا یف بی آرحکام سے SRO608 فوری واپس لینے کا مطالبہ

منگل 21 فروری 2017 21:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء)تاجر برادری نے FBR حکام سے مطالبہ کیا ہے تاجروں کی بے چینی دور کر نے کیلئے SRO608 فوری طور واپس لیا جائے یا ا س میں ترمیم کی جائے اور جب تک ایسا نہیں ہوتا اس ایس آر او کو معطل کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں وزیر اعظم میاں نواز شریف وزیر اعلی میاں شہباز شریف اور حمزہ شریف کے ساتھ ہونے والی ملا قاتوں کا حوالہ بھی دیا اور کہا ان ملاقاتوں میں تاجروں کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ وفاقی وزیر خزانہ کے بیرون ملک سے واپسی پر تاجروں کے تحفظات دور کر دیئے جائینگے لیکن افسوس کامقام ہے کہ ایف بی آر کے حکام نے یہ ایس آر اہ واپس لینے اور اس میں ترمیم کرنے سے قطعی انکار کرکے وزیر اعظم ،وزیر اعلی پنجاب اور لیگی رہنما حمزہ شہباز کی طرف سے کرائی گئی یقین دہانیوں پر پانی پھیر دیا ہے آن لائن کے مطابق چیئر مین آل پاکستان انجمن تاجران ایکشن کمیٹی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا اودیگر عہدیداروں اور شہر کے سینئر تاجر رہنمائوںنے کہا کہ اسوقت جبکہ بجلی ،گیس او ر تیل کے تشویشناک بحران اور بد امنی کے باعث ملک میں کاروبار اور کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں یہ SRO رہے سہے کاروبار کو متاثر کرنے کے علاوہقومی خزانہ میں اضافہ کی بجائے کمی کا سبب بنے گاتاجر رہنمائوں نے کہا کہ حکومت کو سسٹم کی کمزوریوںو خامیوں کو دور کرنے میں سنجیدہ ہونا پڑیگا ورنہ خدا نخواستہ ملکی معیشت کو ناقابل برداشت نقصان پہنچے گا انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف شروع کی جانے والی جنگ کی طرح حکومت ایسی اقتصادی حکمت عملی وضع کرے جس سے صنعت و تجارت کا شعبہ کرے اور لوگوں کو روز گار ملتا رہی