فیصل آباد،رواں سال عدالتوں نے 6ہزار 232 کیسوں کو نمٹا دیا 47 ہزار 925 کیسز التواء کا شکار

منگل 21 فروری 2017 21:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) رواں سال سول عدالتوں نے 6ہزار 232 کیسوں کو نمٹا دیاجبکہ 47 ہزار 925 کیسز التواء کا شکار ہیں‘ ذرائع کے مطابق رواں سال سول عدالتوں نے فیملی کیسز میں 6232 کیسز کے فیصلے سنائے جبکہ رواں سال 7107 کیسز نئے درج کئے گئے جبکہ گزشتہ سال کے 47050 کیس ہیں جن کی سماعت کا سلسلہ چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

نمٹائے گئے کیسوں میں فیملی کیسز تنسیخ نکاح‘ خرچہ نان و نفقہ‘ڈگری ‘ استقرار حق ‘ جانشینی‘ ولائیت و دیگر قسم کے کیسز کے فیصلے کئے گئے جبکہ ابھی تک 47925 کیسز التواء کا شکار ہیں