فیصل آباد، دو بھائیوں کو دوہرے قتل پر دو دفعہ سزائے موت اور دو دو لاکھ روپے ہرجانے، چار ملزمان بری

منگل 21 فروری 2017 21:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) عدالت نے قتل کے ملزمان دو سگے بھائیوں کو دوہرے قتل پر دو دفعہ سزائے موت اور دو دو لاکھ روپے ہرجانے ‘ چار ملزمان کو شک کی بنا پر بری کردیا گیا‘تفصیلات کے مطابق تھانہ چک جھمرہ میں درج مقدمہ نمبر 145/13 کے مطابق 187رب کے رہائشی ملزم اعظم نے اپنے بھائی علی رضا والد پنوں اور ساتھیوں ارشد، عمران ، کاظم کے ہمراہ اپنے ہی علاقے کے رہائشی شبیر اور احمد علی کو پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کیلئے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھافاضل عدالت نے گزشتہ روز سماعت مکمل کرتے ہوئے ملزم اعظم اور علی رضا کو جرم ثابت ہونے پر دو ،دو دفعہ سزائے موت ،دو ،دو لاکھ روپے معاوضہ مقتولین کے وارثان کو ادائیگی کی سزا کاحکم سناتے ہوئے مقدمہ میں شریک ملزمان کے باپ پنوں اور ارشد، عمران ،کاظم کو شک کی بناء پر بری کردیا جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ چھ ماہ قید بھگتنا پڑے گی

متعلقہ عنوان :