فیصل آباد،پانچ سو روپے کے تنازعہ پر نوجوان قتل ، ملزم فرار ،مقدمہ درج

منگل 21 فروری 2017 21:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) پانچ سو روپے کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا گیا ملزم فرار ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا آن لائن کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ جواد کلب کچی آبادی کے قریب گزشتہ روز پانچ سو روپے کے تنازعہ پر ارشاد اور عثمان میں لڑائی جھگڑا ہوا تھا جس میں گولی لگنے سے ارشاد جاںبحق ہوگیا ‘اطلاع ملنے ایس ایچ او غلام محمد آبادجمشید چشتی پولیس کی بھاری نفری کے ہمرہ موقع پر پہنچ گئے ملزم کو گرفتار کے لئے چھاپے جاری ہے، پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے جس کونماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا

متعلقہ عنوان :