ہنگو، پولیس کی کاروائیاں ،25 اشتہاریوں اور افغان مہاجرین سمیت 255مشتبہ افراد گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

منگل 21 فروری 2017 21:19

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) ہنگو پولیس کی کاروائیاں ۔25مجرمان اشتہاریوں اور افغان مہاجرین سمیت 255مشتبہ افراد گرفتار۔بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ۔آپریشن کے دوران 50مکانات کی تلاشی لی گئی۔250مشکوک گاڑیوں ،60موٹر سائیکلوں اور 220مشکوک افراد کا ڈیٹا بھی چیک۔حالیہ دہشت گردی کی لہر میں بیرونی طاقتیں ملوث ہے۔عوام مذہبی ہم آہنگی اورآپس میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں۔

جرائم پیشہ عناصر اور شدت پسند وں کے خلاف ہنگو پولیس کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی ہنگو احسان اللہ نے تھانہ سٹی میں اسلحہ میڈیا کو دیکھاتے ہوئے بریفنگ میں بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ ہنگو،ٹل،دوآبہ،بلیامینہ،صدرکے ایس ایچ اوز نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے ہنگو پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب 25مجرمان اشتہاریوں اور افغان مہاجرین سمیت255مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جن کے قبضے سے 7عدد کلاشنکوف،11عدد رائفل،6عدد بندوق،8عدد پستول،3عددچارجر،1100کلو گرام چرس،18بوتل شراب برآمد کر لیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران وی وی ایس سم کے زریعے 250مشکوک گاڑیوں ،60موٹر سائیکلوں اور 220مشکوک افراد کا ڈیٹا بھی چیک کیا گیا ہے۔ڈی پی او ہنگواحسان اللہ نے کہا کہ شر پسندوں اور امن کے دشمنوں کے خلاف ہم سب متحد ہے۔

ضلع ہنگو میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے ہیں جبکہ شہری اپنے آس پاس کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی صورتحال میں ایمر جنسی نمبروں 0925-621516/ 0925-624004پر رابطہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے حساس مقامات ،مساجد،امام بارگاہوں کی سیکورٹی کو بھی سخت کر دیا گیا ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 11فروری سے شروع ہونے والی خصوصی مہم کو 28فروری تک توسیع دے دی ہیں۔

ڈی پی او احسان اللہ نے کہا کہ صحافی عوام میں تحفظ کا احساس اجاگر کرنے اور انتظامیہ کے امن کے لئے اقدامات کی اپنے قلم سے تشہیر کرے۔انہوں نے کہا کہ مساجدوں اور ہوٹلوں اور آس پاس کرایے کے مکانات میں رہنے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی گئی ہیں جبکہ ہنگو ضلع بھر میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :