لاڑکانہ پولیس کا مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن،8 ملزمان گرفتار

منگل 21 فروری 2017 21:19

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) لاڑکانہ پولیس کی مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈکیتی، پولیس مقابلوں، منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث ڈنو ماچھی کی پولیس نے ڈکیتی، چوریوں اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں اشتہاری ملزم علی صفر عرف طوطو بوزدار کو پسٹل اور گولیوں سمیت، سی آئی اے تھانہ پولیس نے ملزم اوشاق شیخ کو ریوالور اور گولیوں سمیت، تھانہ حیدری پولیس نے ملزم علی مراد ڈاہانی کو، نوڈیرو تھانہ پولیس نے ملزم محبوب مگریو کو ایک سئو دو ہیروئن کی پڑیون سمیت، تھانہ حیدری پولیس نے ملزم سلیم جاگیرانی اور وحید سہاگ کو آدھا آدھا پاؤ چرس جبکہ ایس ایس پی لاڑکانہ کے اسکواڈ میں شامل اہلکاروں نے گشت کے دوران بیت المال کالونی سے قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری ملازم مینہل ڈاہانی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایسے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ عمر طفیل نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو شاباس، نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکٹس بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :