خود کش بم دھماکہ میں ملوث سفا ک دہشت گرد ضرب عضب میں بچ جانیوالے دہشت گردوں کی باقیات ہیں ، ڈاکٹر فاروق ستار
منگل 21 فروری 2017 21:19
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیاجائے اور اس میں موجود خامیوں کا از سر ِ جائز ہ لیاجائے تاکہ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے اور دہشت گردوں کامنظم انداز میں قلع قمع کیاجاسکے ۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات سے کسی قوم کو جھکایا نہیں جاسکتا ، پاکستانی قوم متحد ہے اور متحد رہے گی اور اسی اتحاد کے ذریعے انشاء اللہ ملک سے دہشت گردوں کا صفایا ہوگا ۔انہوں نے خود کش بم دھماکہ میں شہید ہونے والے تمام افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ انہوں نے بم دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا بھی کی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیراعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ چارسدہ بم دھماکہ میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کے سلسلے کے خاتمہ کیلئے قومی اجلاس بلایاجائے جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو بھی شریک کیاجائے اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اور مثبت حکمت تربیت دی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.