سول جج کو اچھی کارکردگی کے باوجود او ایس ڈی بنانے کیخلاف دائر درخواست پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ

منگل 21 فروری 2017 21:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء)لاہور ہائیکورٹ نے سول جج کو اچھی کارکردگی کے باوجود او ایس ڈی بنانے کیخلاف دائر درخواست پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست گزار سول جج شہزاد اسلم کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار سول جج کی 14 برس کی سروس کا ریکارڈ بہترین ہے لہٰذااستدعا ہے کہ انتظامی نوعیت کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔فاضل عدالت نے کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔