رکن قومی اسمبلی عبد الرحمان کانجو کی اہلیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

منگل 21 فروری 2017 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) حکمران جماعت کے لودھراں سے کامیاب رکن قومی اسمبلی عبد الرحمان کانجو کی اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

این اے 155سے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ رکن اسمبلی نے نے جعلی تعلیمی اسناد بنوا رکھی ہیں جبکہ ان کا اصل نام سردار خان ہے اس لحاظ سے آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے۔استدعا ہے کہ رکن اسمبلی کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کا حکم دیا جائے ۔