پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائر ایک ہی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

منگل 21 فروری 2017 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء)لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائر ایک ہی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوے مزید سماعت 13مارچ تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کی درخواست پر سماعت کے دوران موقف اپنایا گیا کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے جبکہ قوانین کے مطابق 17فیصد سے زائد سیلز ٹیکس نہیں وصول کیا جا سکتا ۔ استدعا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو کالعدم قرار دینے کے ساتھ 17فیصد سے زائد وصول کیا گیا ،ٹیکس شہریوں کو واپس کرنے کے احکاما ت صادر کئے جائیں ۔