Live Updates

فیصل آباد،عمران خان سوچ کودرست کرکے اخلاقی اورجمہوری روایات پرعمل کریں،چوہدری کاشف نواز رندھاوا

منگل 21 فروری 2017 21:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے رویوںاورسوچ کودرست کرکے اخلاقی اورجمہوری روایات پرعمل کریں۔سی پیک،تعمیروترقی کے منصوبے اورخصوصاً توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے موجودہ حکومت نے جواقدامات کئے ہیںوہ ماضی کی2حکومتوںکوبھی توفیق نہیںہوسکی۔

ملک کی تیز رفتار ترقی کو دیکھ ملک دشمن عناصر دہشت گردی پر اتر آئے ہیں ۔ حکومت اور افواج پاکستان انہیں انجام تک پہچانے میں اب کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہمسائیہ ممالک سے محاذ آرائی کی بجا ئے قیام امن پر یقین رکھتی ہے لیکن ا گر کو ئی بھی ملک پاکستان پر جار حیت مسلط کر ے گا تو افواج پاکستان ایسے عنا صر کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں دہشت گر دی کے خلاف جنگ میں حقیقی کامیابی عو ام فو ج اور حکومت کی ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے ایشو پرسیاست کرنے اورضرب عضب کوناکام قراردینے والے پرامن پاکستان کے لئے مخلص نہیں۔ایک ڈکٹیٹرکی مسلط کی گئی دہشت گردی کی جنگ جیتنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرزسمیت پوری قوم کامتحدہوناضروری ہے۔جمہوری اورعسکری قیادت آنے والی نسلوں کو پر امن ،محفوظ اور خوشحال پاکستان دینے کی ذمہ داری انشاء اللہ ضرور پوری کرے گی۔

دہشت گردی پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی ایک سازش ہے جس میں ملک دشمن عناصرملوث ہیںتاہم ان وطن اوراسلام دشمن عناصرکوشکست دیے بغیرمحفوظ پاکستان کاخواب شرمندہ تعبیرنہیںہوسکتالیکن بدقسمتی سے کچھ سیاستدان حکومتی اورذاتی مخالفت میں اس پربھی سیاست کررہے ہیں۔ دہشت گرد با ہمت اور پر عزم قوم کو شکست نہیں دے سکتے،یہ جنگ ہم نے اپنی بقا کے لئے ہر صورت جیتنی ہے،اور اس جنگ کو آخری دہشت گرد کے خاتمے بتک جاری رکھنا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :