فیصل آباد،فصل کی کٹائی کے تنازعہ پر مشتعل افراد کی فائرنگ ، 3افراد زخمی ، ملزمان فرار ،

منگل 21 فروری 2017 21:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) تھانہ کر کے علاقہ میں فصل کی کٹائی کے تنازعہ پر مشتعل افراد کی فائرنگ ، 3افراد زخمی ، ملزمان فرار ، آن لائن کے مطابق چک نمبر593گ ب میں فصل کی کٹائی کے تنازعہ پر مشتعل افراد نے فائرنگ شروع کر دی اور گولیوں کے چھرے لگنے سے امیر ولد فلک شیر ، یاسین ولد فلک شیر وغیرہ زخمی ہوگئے ، ملزمان اسلم ولد نو شیر اور ناصر ولد نوشیر موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے اور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :