مظفرآباد،سپریم کورٹ آف آزادکشمیر نے من وعن تعلیم پیکج بحال کردیا ہے، پیکج کے تحت 386اداروں کی اپ گریڈیشن ہوئی ،

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزراء چوہدری لطیف اکبر اور میاں عبدالوحید کی پریس کانفرنس

منگل 21 فروری 2017 21:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رہنما اور سابق وزراء چوہدری لطیف اکبر اور میاں عبدالوحید نے گزشتہ روز سنٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آف آزادکشمیر نے من وعن تعلیم پیکج بحال کردیا ہے طویل عدالتی جنگ کے بعد علم دوستوں کی فتح اور علم دشمنوں کو شکست ہوئی پیکج کے تحت 386اداروں کی اپ گریڈیشن ہوئی جس میں سے 309سکولز اور 77کالجز تھے ،فنڈز کے لیے ایجوکیشن سیس لگایا گیا جس سے سالانہ 700ملین آمد متوقع تھی گزشتہ روز مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آزادکشمیر کی عدالت عظمیٰ کا فیصلہ غریب عوام کی فتح ہے ہم نے پڑھے لکھے کشمیرکی بنیاد رکھی پیکج کے تحت 1668اسامیاںتخلیق ہوئی تھی ہم نے کوئی بھی بھرتی نہیں کی صرف اساتذہ کی ترقیابیاں کی تھیں اور اپ گریڈیشن ہونے والے اداروں میں صدر معلمین اور پرنسپلز کی تعیناتی کی تھی موجودہ حکمرانوں نے تعٓصب اور تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانون ساز اسمبلی کا فیصلہ معطل کیا جس کے لیے ہمیں عدالتوں سے رجوع کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ جب ہم اقتدار میں تھے اُس وقت ن لیگ نے تعلیمی پیکج کے خلاف رٹ دائر کی تب بھی ہمارے حق میں فیصلہ ہوا بعدازں 2016کے انتخابات میں ن لیگ اقتدار میں آئی اور اُس نے تعلیم اور عوام دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے تعلیمی پیکج ختم کردیا جس کے بعد ہم نے عدالت العالیہ میں رٹ دائر کی ۔

(جاری ہے)

عدالت العالیہ کے فیصلے میں تعلیمی پیکج کو حکومت کی صوابدید پر رکھا گیا جس سے پورا تعلیمی پیکج اور قانون ساز اسمبلی کا فیصلہ سوالیہ نشان بن چکا تھا اور ریاست میں انارکی پھیلنے کا خدشہ تھا اور ایک ایسی روایت ڈالنے کی کوشش تھی جس سے کوئی بھی آنے والی حکومت سابقہ حکومت کی طرف سے کی گئی قانون ساز ی کو ختم کرسکتی تھی ۔اس خدشے کے پیش نظر ہم عدالتی العالیہ کے فیصلے کیخلاف عدالت عظمیٰ میں گے عدالت عظمیٰ نے ہماری اپیل منظور کرتے ہوئے تعلیمی پیکج کو من وعن بحال کردیا۔

اس موقع پر سابق وزیر تعلیم میاںعبدالوحید نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی نہیں آزادکشمیر کی عوام کی فتح ہے عدالت عظمیٰ کا تاریخ ساز فیصلہ علم دوستوں کی کامیابی اور علم دشمنوں کی شکست ہے ہمیں عدلیہ پر فخر ہے جس نے آزادکشمیر کے عوام کے حق میں تاریخ ساز فیصلہ کیاانھوں نے کہامظفرآباد۔ تعلیمی پیکج اسمبلی سے فنانس بل کے زریعہ منظور ہوا تھا اس کو انتظامی حکم کے زریعہ کابینہ ختم نہیں کر سکتی پیپلز پارٹی کے موقف کو سپریم جورٹ نے تسلیم کرلیاتعلیمی پیکج کے زریعہ تین سو نو سکولز اور ستہتر کالجز کا قیام عمل میں لایا گیا تھا تعلیمی پیکج کے تحت قائم اداروں میں ساڑھے پانچ ہزار طلبہ داخل ہوئے تھے سولہ سو اڑسٹھ اسامیوں پر پچاس فیصد اساتذہ کی ترقیابی ہوئی تھی پچاس فیصد پر نئی بھرتیاں ہونا تھی جو ابھی تک نہیں ہوئیں تعلیمی پیکج کے زریعہ تین سو نو سکولز اور ستہتر کالجز کا قیام عمل میں لایا گیا تھا تعلیمی پیکج اسمبلی سے فنانس بل کے زریعہ منظور ہوا تھا اس کو انتظامی حکم کے زریعہ کابینہ ختم نہیں کر سکتی پیپلز پارٹی کے موقف کو سپریم جورٹ نے تسلیم کر لیاسابق وزیر تعلیم میاں وحید اور سابق وزیر خزانہ چودہری لطیف اکبر کی پریس کانفرنس ۔

۔راٹھور

متعلقہ عنوان :