بورے والا ،یمرجنسی وارڈ کے واش رومز میںپریمی جوڑا قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

منگل 21 فروری 2017 21:15

بورے والا :(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا کے ایمرجنسی وارڈ کے واش رومز میںپریمی جوڑا قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہسپتال انتظامیہ نے تھانہ ماڈل ٹائون پولیس کے حوالے کر دیا ،واقعات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا کے سیکورٹی گارڈ محمد تنویر بھٹی اور وارڈ سرونٹ ظفر لاڑ نے صبح ساڑھے آٹھ بجے ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کو ایمرجنسی وارڈ سے ملحقہ بنے ہوئے واش رومز کی جانب سے مشکوک حالت میں جاتے ہوئے دیکھ لیا اور تھوڑی دیر بعد چیک کیا تو ایک واش روم کی کنڈی اندر سے بند تھی فوری طور پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر محمد اکرم رانا کو اطلاع دی گئی جن کی موجودگی میں ہسپتال عملہ نے واش روم کی کنڈی کھولی تو دیکھا کہ نوجوان شاہ زیب جٹ سکنہ عزیز آباد اور ایک خوبرو حسینہ( ک)قابل اعتراض حالت میں تھی جن کو تھانہ ماڈل ٹائون پولیس کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے زیر دفعہ 294ت پ مقدمہ درج کر کے ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا #