بورے والا ،ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیںکی گرانٹ سے شہرمیں نئے ٹرانسفارمر ز لگانے کا سلسلہ جاری

منگل 21 فروری 2017 21:15

بورے والا :(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں کی گرانٹ سے شہر اور گرد ونواح میں بجلی کے نئے ٹرانسفارمر ز لگانے کا سلسلہ جاری ہے تفصیل کے مطابق شہر و گرد و نواح میں جن علاقوں میں بجلی کی کھپت زیادہ تھی اور کم واٹ کے ٹرانسفارمر ز نصب تھے جس کی وجہ سے بجلی کی سپلائی میں تعطل اور کمی بیشی رہتی تھی وہاں پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں کی گرانٹ سے سو واٹ کے نئے ٹرانسفارمر ز لگا دیے گئے ان میں انور ٹائون ،امجد ٹائون ،شاہ فیصل کالونی ،لاہور روڈ ،یعقوب آباد ،شاہ زکریہ ،435/EBملتان روڈ ،کرسچئن کالونی ،بس سٹینڈ کے علاقے شامل ہیں مسلم لیگ کے کونسلرز ،سابق کونسلرز اور دیگر نے جن میں میاں خالد حسین ،میاں ثناء اللہ رحمانی ،پرویز اسلم ،سلمیٰ ایوب ،ممبر ضلع کونسلر ،حاجن فوزیہ نسرین ،کونسلر رانا شاہد علی خاں ،کونسلر عبدالخالق ٹھیکہ ،کونسلر یسین بھٹی نے ایم این اے ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیںکا اس گرانٹ دینے پر شکریہ ادا کیا #

متعلقہ عنوان :